زرداری چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے،عمران خان

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا جاتا تو ارکان کو خریدنے کا سلسلہ بند ہوجاتا، ہارس ٹرئڈنگ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے، زرداری چوری کے پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے، اسے جیل میں پھینکا جانا چاہئیے۔ انہوں نے ایم پی ایز کی ہارس ٹریڈنگ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کا نظارہ آج لاہور کررہا ہے جہاں ایم پی ایز کو خریدنے کیلئے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش کی جا رہی ہے۔اس سب کے پیچھے مرکزی کردار زرداری ہے جو اپنی کرپشن پر این آراو لیتا ہے اور چوری کے اس پیسے سے لوگوں کو خریدتا ہے۔ اسے جیل میں پھینکا جانا چاہئیے۔ یہ ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے سماج کی اخلاقی بنیادوں پر بھی سنگین حملہ ہے۔عدالتِ عظمیٰ نے کارروائی کی ہوتی اور ان لوٹوں کو تاحیات نااہل کیا ہوتا تو اس سلسلے کی روک تھام کا کچھ بندوبست ممکن ہوتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes