آئندہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں اسرار اکبر اعوان

Published on July 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

بورے والا(یواین پی)تحریک انصاف کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی انجینئر اسرار اکبر اعوان نے پریس کلب بورے والا کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نئی نسل کو جو سیاسی شعور دیا ہے وہ آج تک کوئی سیاسی راہنماءنہ دے سکا ایک تعمیری سوچ کے ساتھ انسانی ہمدردی کے جذبوں کو پروان چڑھانے اور احساس محرومی کا شکار عوام کو خودداری سے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کا شعور دیکر ایک قومی لیڈر کا کردار ادا کیا ہے آج کا نوجوان اپنے روشن مستقبل کے فیصلے کرنے میں آزاد ہے اب نوجوان نسل کو چاہیئے کہ وہ آئندہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ عمران خان اس وقت امید کی واحد کرن ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا علاقہ ایک طویل عرصہ سے جاگیردارانہ سیاست کے زیر تسلط رہ کر محرومیوں کا شکار رہا ہے لیکن اب نوجوان طبقہ کو اپنی ان محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے پڑھے لکھی اور ترقی پسند قیادت کا انتخاب کرکے روائتی سیاست سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے اگر پارٹی میں موقع دیا تو علاقہ کے عوام کی توقعات سے بڑھ کر انکی خدمت کرونگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog