لاہور(یواین پی) بڑی سیٹ، بڑا مقابلہ، فیصلے کا دن آگیا، نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، حمزہ شہباز اور پرویز الہیٰ مد مقابل ہیں، چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں 186 ارکان پورے کرلئے گئے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر سیاسی ہلچل عروج پر پہنچ گئی، ن لیگ اور اتحادی ارکان کا ہوٹل میں پڑاؤ، بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، آصف زرداری نے تمام ارکان کو اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے پر سبقت کے دعوے بھی کردیئے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 186 ارکان پورے کرلئے، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس وقت اجلاس میں 186 ارکان شامل ہیں۔