حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

لاہور(یواین پی) نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے بعد ن لیگ اور پی پی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔حلف برداری کی تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme