اسلام آباد(یواین پی)تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں نے رات ڈیڑھ بجے درخواست دائر کی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے اور آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی گئی۔درخواست میں پی ٹی آئی نے ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج کردیا اور دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے۔ یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے، ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کرلیا گیا۔