اسلام آباد (یواین پی) اداکار محب مرزا نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی گہری سانولی رنگت کی وجہ سے کئی فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں خوبصورتی کا معیار صرف گوری رنگت ہے جو کہ بہت غلط ہے۔انہوں نے اس حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک فلم کی پیش کش کی گئی اور ساتھ میں یہ ڈیمانڈ بھی رکھی گئی کہ وہ گورا ہونے والے ٹیکے لگوائیں جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور انہیں فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آپ سوچیں کہ کوئی آپ کے پاس بیٹھ کے آپ کو کہہ رہا ہو کہ آپ کی رنگت ٹھیک نہیں ہے تو وہ لمحہ کتنا تکلیف دہ ہو گا۔ انہوں نے ماؤں سے بھی گزارش کی کہ گوری بہو ڈھونڈنے کی بجائے اچھی سیرت کی لڑکی کے انتخاب کو ترجیح دیں۔