چوہنگ سابق شوہر سے ملکر خاوند قتل کردیا، ہنجرواں میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک

Published on July 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

کاہنہ/ چوہنگ(یواین پی) چوہنگ سابق شوہر سے ملکر خاوند قتل کردیا، ہنجرواں میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک،واپڈ ٹاﺅن میںہاتھ پاﺅں بندھی تشددزدہ لاش، نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی برآمد،مقدمات درج، بتایا گیا ہے کہ چوہنگ کے علاقہ میں اپنی بیوی کو اپنے پہلے سابقہ شوہر کے ساتھ ملنے پرطیش میں آنے پر خاتون نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا، شمیم کی طفیل سے شادی ہوئی،جس سے اس کی طلاق ہوگئی جس کے بعد خاتون نے رکشہ ڈرائیور رضوان سے شادی کر لی اور اپنے 4بچوں کے ساتھ چوہنگ میں رہ رہی تھی خاوند کی عدم موجودگی میں پہلے شوہر طفیل کو گھر بلا لیا،طفیل بھی رکشہ ڈرائیور اور شکر گڑھ کا رہائشی ہے، رضوان گھر آگیا اورطیش میں آگیا جس پر خاتون نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ملکر ہتھوڑے کے پے در پے وار کرکے رضوان کو زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے ملزم گرفتارکرلیا،ہنجروال کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 23سالہ نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول کو 18گولیاں ماری گئیں، دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش شروع کر دی گئی،ستوکتلہ کے علاقے میں سڑک سے35سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، شوکت خانم روڑ واپڈا گول چکر کے قریب ہاتھ پاوں بندھی خون آلود لاش پڑی تھی،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پور سٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی، ہاتھ بندھے ہوئے اور گلے میں پھندے کا نشان پایا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لاش پھینکنے والے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے،مناواں کے علاقہ سیفن گاﺅں کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، نشہ کی زیادتی کاشبہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题