حمزہ شہباز کو بچانے کے لئے چوہدری شجاعت کا خط بھی ریت کی دیوار ثابت ہوگا فاروق احمد اعوان

Published on July 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

بورے والا(یواین پی)تحریک انصاف کے سینئر راہنماءملک فاروق احمد اعوان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو بچانے کے لئے چوہدری شجاعت کا خط بھی ریت کی دیوار ثابت ہوگا اس غیر آئینی خط پر ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ ناصرف تخت لاہور کے دعویداروں بلکہ چوہدری شجاعت کی سیاسی بصیرت کا مذاق بن کر رہ گئی ہے خیراتی وزیر اعلی کو اب عوامی وزیر اعلی کے سامنے سرنگوں ہونا پڑے گا عدالت عظمی کے ابتدائی فیصلے نے ملک کی سب سے بڑی “بیماری” کی آخری چال بھی ناکام بنا دی ہے عمران خان اسوقت حق اور سچ پر کھڑا ہونے کی وجہ سےعوامی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ملکی سلامتی اور اسکی بقاءکو اسوقت سب سے بڑا خطرہ پی ڈی ایم سے ہے جس سے نجات کا واحد رستہ جنرل الیکشن ہیں جسکے ذریعے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ نئی حکومت معرض وجود میں آئے گی 48 گھنٹے کے ٹرسٹی وزیر اعلی کا بوریا بستر انشاءاللہ لپیٹا جاچکا ہے اور عدالت سے حق و سچ کو فتح نصیب ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy