اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلی پنجاب الیکشن کیس میں آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے سالک حسین کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب الیکشن کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کرے گا، چوہدری شجاعت حسین خط کے معاملے پر پیش ہوں گے۔دوسری جانب حکومت نے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کیس کی سماعت کے دوران سیاسی کارکنوں کو سپریم کورٹ تک رسائی نہ دینے کی ہدایت جاری کردی۔