شرانگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہو نگے، ڈی پی او
اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال نے محرم الحرام کی آمد سے قبل پولیس لائن میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں امن وامان کی فضاء میں انتشار پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگاتمام مسالک ہمارے لیے قابل احترام ہیں کسی بھی شخص کو مذہبی منافرت،وال چاکنگ اور شرانگیز تقریروں کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا تمام پولیس افسران عوام کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائیں۔