اسلام آباد ۔۔۔ حالیہ غیرمتوازن موسم کی صورتحال رواں ہفتے جاری رہے گی جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رواں مہینے مزید بارشوں اور کم گرمی کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔بارشوں کے باعث ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6سے 8ڈگری سینٹی گریڈ تک کم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران اسلام آباد،خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواوں اورگرج چمک کیساتھ مزید بارش کی توقع ہے، اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گندم /کپاس کے کاشتکاروں کو موسمی حالات کے مطابق اپنے معمولات تر تیب دینے کی تلقین کی گئی ہے۔موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے ۔اسلام آباد،کشمیر، گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخواہ ، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر ،اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ میں کہیں کہیں جبکہ وسطی /جنوبی پنجاب ، بالائی سندھ، شمالی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش مالم جبہ37، ایبٹ آباد، بالاکوٹ21، مظفرآباد20، دیر 16، سیدوشریف 15،پٹن14، راولپنڈی(شمس آباد19،چکلالہ 13)، اسلام آباد(بوکرہ 20،گولڑہ 15،زیرو پوائنٹ 12سیدپور 06)،مری، لسبیلا11، گھڑی دوپٹہ رالولاکوٹ10،ژوب 09، دادو، رساالپور، کالام 08، لوئیر دیر07،پشاور، چترال05، چراٹ04،بونجی، خانپور،بہاولپور، چلاس،شہید بنظیر آباد، دروش میں03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔آئندہ24گھنٹوں کے دورانکشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ ڈویژن)،اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانولہ،لاہور، سرگودھاڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستا ن( ژوب،کوئٹہ ،قلات ،مکران ڈویژن)،بنوں، ڈی آئی خان، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،لاڑکانہ اورسکھرڈویژن میں چند مقامات پر ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ مزیدبارش کا امکان ہے۔