آصف علی زرداری ”آج“ اپنی 67ویں سالگرہ منائیں گے

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری (آج منگل) اپنی 67ویں سالگرہ منائیں گے، پیپلز پارٹی کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے لبرٹی چوک میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری آج 26جولائی کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔آصف علی زرداری دبئی میں اپنی صاحبزادی کے ساتھ سالگرہ منائیں گے۔ پیپلز پارٹی صوبائی دارلحکومت سمیت ملک بھر میں آصف علی زرداری کی 67ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائے گی،مختلف تنظیمی عہدیداروں کی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی لبرٹی چوک میں بھی مرکزی تقریب کا اہتمام کرے گی جس میں پارٹی رہنما اور کارکنان شریک ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题