کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان میں پہلی مرتبہ انسداد ہیضہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پہلی مرتبہ انسداد ہیضہ مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا افتتاح عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے نے بچوں کو انسداد ہیضہ ویکسین کے قطرے پیلا کر مہم کا افتتاح کیا، ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے مہم کے آغاز پر ادارے نے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی ویکسین ادویات اور دیگر سامان بھی حوالے کیا۔انسداد ہیضہ مہم صوبے کے آٹھ اضلاع کوئٹہ، مستونگ، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی،گوادر، کیچ، لورلائی، بارکھان میں کی جائے گی۔