پی ٹی آئی نے کالے کرتوت چھپانے کے لیے فرح گوگی کو بھگایا،شرجیل انعام میمن

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

کراچی (یواین پی)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آصف زرادری مردِ مجاہد ہیں، انہیں بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے، بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نواسے اور فیملی کے ساتھ سالگرہ منانے دبئی گئے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آصف علی زرداری اپنے پروگرام کے مطابق واپس آئیں گے، وہ اکیلے ان سب کے لیے کافی ہیں اور جلد واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرح گوگی بنی گالہ کا کچن سنبھالتی اور پنجاب میں تبادلے کے کام کرتی تھیں۔شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کالے کرتوت چھپانے کے لیے فرح گوگی کو بھگایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes