ن لیگ کے حواریوں کا دھمکی آمیز لہجہ قابل مذمت ہے رانا نثار راٹھ

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

چوہنگ (یواین پی)پی ٹی آئی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مربہ ن لیگ اور اتحادیوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا عمران خان کا بینانیہ مقبول،ن لیگ کے حواریوں کا دھمکی آمیز لہجہ قابل مذمت ہے نون لیگ پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے،پی ڈی ایم سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا سیکھیں، مریم نواز کی گالی گلوچ برگیڈ متحرک ہوچکی ہے اعلی عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے، وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر کارکنوں اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے مل کر نون لیگ نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی مگر انہیں شرمندگی ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا پنجاب کے باشعور عوام نے صوبے پر حکومت کرنے کا پی ٹی آئی کو حق دیا ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد 60 رکنی کابینہ تشکیل د یکر بھنگڑے اور مٹھایا ں تقسیم کل ماتم کا سا ہوگا عمران خان کے متوالوں کی یلغار سب کچھ بہا کر لے جائے گی،عمران خان کی ایک کال سے پنجاب حکومت اور وفاق حکومت کہیں نظر آئی گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes