بورے والا(یواین پی)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ٹھیکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں 539/ ای بی کا رہائشی ٹھیکیدار محمد ضمیر جوکہ پرائیویٹ کالونی ڈریم ویلی 515/ ای بی میں بلڈنگ کی تعمیر کا کام کرتا تھا اپنی موٹر سائیکل پر کالونی سے ملحقہ ایک فیکٹری کی گری ہوئی دیوار کی تعمیر کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا اور کاروائی شروع کردی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ورثاءکے مطابق مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی یا جھگڑا نہیں تھا تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے ۔