بورے والا(یواین پی)تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کا مدینہ کالونی میں واقعہ قحبہ خانے پر چھاپہ،تین خواتین اور دو مردوں سمیت چار افراد رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی مدینہ کالونی گلی نمبر 1 میں عرصہ دراز سے عبدالستار نامی شخص گھر میں قبحہ خانہ چلارہا تھا ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون کو اطلاع ملی کہ ایک اشتہاری ملزم آصف ببلی قحبہ خانے پر رنگ رلیاں منانے میں مصروف ہے لیکن پولیس کے جانے سے قبل وہ فرار ہوگیا جبکہ موقع سے اڈے کے مالک عبدالستار اور تین خواتین سمیت پانچ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس نے مالک سمیت تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔