لندن(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ تینوں جج صاحبان کو سلام۔ اسی طرح مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انصاف کا قتل نا منظور! عوام کا سوال کہ ایک ہی طرح کے کیس میں دو مختلف فیصلے کیوں؟ نظام تحریک انصاف نامنظور، مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’جوڈیشل کو‘ قرار دیا۔