فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا، 1750 والی دوائی آٹھ ہزار روپے تک فروخت ہونے لگی۔ انیستھیزیا کی قلت سے ڈینٹل پیشہ متاثر ہو رہا ہے۔بڑھتی مہنگائی سے ہر شعبہ زندگی متاثر ہے، مہنگائی کی حالیہ لہر اور ڈالر کے بڑھتے ریٹ نے ادویات کو بھی نہ چھوڑا۔ دوائیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ ڈینٹسٹ کہتے ہیں کسی بھی چھوٹی یا بڑی سرجری کیلئے اینستھیزیا لازم ہے تاہم یہ دوائی اب نایاب ہوچکی ہے۔دوائی کی اصل قیمت 17 سو 50 روپے ہے جو 3500 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب تھی لیکن اب قلت کے باعث بلیک میں سات سے آٹھ ہزار روپے میں ملتی ہے۔دوسری جانب ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ دو ماہ سے انستھزیا مارکیٹ سے ہی غائب ہے۔ لوکل انیستھزیا ناپید ہوچکی ہے جس کی وجہ سے سرجریز رک گئی ہیں۔ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ بغیر انیستھزیا کے مریض روٹ کنال یا دیگر سرجری کا درد بالکل برداشت نہیں کرسکتے۔ اس دوائی کی قلت کی وجہ سے علاج بھی خاصا مہنگا ہو چکا ہے۔ ڈینسٹ سے زیادہ عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔