فاروق آباد (یو این پی)بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی،عوام کبھی ان ظالم حکمرانوں کو معاف نہیں کرے گی،انہوں نے اپنے اقتدار کیلئے عوام کو بھلی کا بکر ا بنایا،لوگ پریشان ہیں 15 سے 20 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے مزدور اتنا زیادہ بل کہا ں سے ادا کریں،مہنگائی قدر زیادہ ہے کہ لوگوں کے پاس پیسے نہیں ہیں،قابل افسوس بات ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نام نہاد عوامی لیڈر بھی عوام کی بے کسی او ر لاچار گی میں خاموش تماشائی کارول ادا کر رہے ہیں،یہ کھوکھلے لیڈر بجلی کے ہو شربا اضافہ پر احتجاج کیوں نہیں کرتے یہ لوگ صرف اپنے اقتدار اور باریوں کیلئے عوام کو بے وقوف بنا کر اپنے ساتھ شامل کرکے ہر کوشش اور احتجاج کرتے ہیں، لیکن عوام کے حقوق اور مسائل کی ان کو کوئی فکر نہیں ہے۔ واپڈا نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے اس پر نوٹس کی تحریر بھی پرنٹ کر رکھی ہے کہ اگر بل ادا نہ کیا تو کنکشن کاٹ دیا جائے گا حالانکہ قانونی طورپر کنکشن منقطع کرنے کا نوٹس تیسرے بل پر آنا ہوتا ہے لیکن حکومتی ٹولے کے ساتھ ساتھ واپڈا بھی بدمعاشی پر اترآیا ہے اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔