راشن پروگرام کے تحت شہریوں کو تیل، گھی، چینی و دیگر اشیاء کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی،عمران خان

Published on July 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) عمران خان کا پنجاب میں راشن پروگرام متعارف کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت کے قیام پر ملک بھر میں تحریک انصاف کی جانب سے بنائے جانے والے یوم تشکر کے موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبے میں صحت کارڈ اور احساس پروگرام بحال کرنے جبکہ راشن پروگرام متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا، راشن پروگرام کے تحت شہریوں کو تیل، گھی، چینی و دیگر اشیاء کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تین ماہ پہلے ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ان لوگوں کو مسلط کیا گیا جو تیس سال سے کرپشن کر رہے تھے، قوم کی توہین کی گئی، عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھا گیا، کہ کسی کو بھی مسلط کردو کہ قوم خاموش ہو کر برداشت کرے گی، سب کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں،بیرونی سازش کوآپ سب نے ایک قوم بن کرشکست دی۔عمران خان کی جانب سے موجودہ حکومت کی معاشی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے 3 سال میں ڈالر 50 روپے مہنگا ہوا، جبکہ ان کے صرف ساڑھے 3 ماہ میں ڈالر 53 روپے مہنگا ہو گیا۔ ہماری حکومت میں سارے معاشی اشاریے درست راستے پر چل رہے تھے، موجودہ حکومت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت 6 فیصد گروتھ کر رہی تھی، 17 سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہو رہی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题