اسلام آباد(یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے خلاف عالمی دن آج 28جولائی بروزجمعرات کو منایا جائیگا اس دن کی نسبت سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤکیلئے شفاء انٹرنیشنل،محکمہ صحت اوراین جی اوز کے زیراہتمام ملک بھر میں سیمینارز اورتقریبات انعقادپذیر ہوں گی اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامزنشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔