لاہور(یو این پی)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے سپریم کورٹ نے واضح کردیا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ غیرآئینی تھی پرویز الٰہی کے منتخب ہونے پر پاکستان اور پنجاب ترقی کی جانب گامزن ہوگا ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سپریم کورٹ کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ غیر آئینی تھی اور فسادی ٹولے نے غلط ہتھکنڈے استعمال کیے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کے خلاف آنے پر اداروں پر نازیبا الفاظ کہنے پر ہم ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان نااہل نالائق چوروں نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہ دیا آئے دن مہنگائی کے طوفان سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام اور حق سچ کی فتح ہے انشااللہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوگا اور آئندہ بھی آنے والے جنرل الیکشن میں وزیراعظم عمران خان ہوں گے ہم وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔