تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے منظور

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اسلام آباد/لاہور: (یواین پی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔ سپیکر کی جانب سے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن بھیج دیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔استعفوں کی منظوری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی وزراء خورشید شاہ، سعد رفیق، ایاز صادق سے مشاورت کی۔ تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق جن 11 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں این اے 22 مردان سے علی محمد خان اور این اے 24 چارسدہ سے فضل محمد خان کے نام شامل ہیں۔ این اے 31 پشاور سے شوکت علی، این اے 45 کرم ایک سے فخر زمان، این اے 108 فیصل آباد سے فرخ حبیب اور این اے 118 سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق این اے 237 ملیر کراچی سے جمیل احمد خان، این اے 239 کورنگی کراچی سے محمد اکرم چیمہ، این اے 246 کراچی جنوبی سے عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes