لاہور(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)نے چودھری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت جبکہ طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹر کامل علی آغا نے کی۔ اجلاس میں چودھری شجاعت کو صدر اور طارق بشیر چیمہ کو سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی اور عہدے سے ہٹانے کا اعلان کامل علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں دس دن کے اندر پارٹی میں نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے 5 رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا گیا جبکہ جہانگیر اے جوجہ الیکشن کمشنر ہونگے۔