ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو جلد ہی فلم ’دوبارہ‘میں نظر آئیں گی، فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشپ اور پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔اس سنسنی خیز ٹائم ٹریول موضوع پر مبنی فلم کا ٹریلر بدھ کو ریلیز ہوا جس میں دکھایا گیا ہے کہ تاپسی پنو ایک 26سال پرانے پراسرار معمے کو حل کر رہی ہیں۔دوبارہ ایک خاتون کی کہانی ہے جو ایک لڑکے کی زندگی بچانے کی کوشش کرتی ہے۔