اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ کے نواحی گاؤں2 /36-37 آر آبادی ڈیراں میں جانوروں کے باڑے کی خستہ حال چھت تیز بارش کے باعث گر گئی۔ جس کے نیچے آ کر 04 مرد، ایک بزرگ عورت زخمی اور 05 سالہ بچہ جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ جانوروں کے باڑے کی خستہ حال چھت بارش کی وجہ سے گر گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اوکاڑہ سے 01 ریسکیو اینڈ فائر وہیکل اور 02 ایمبولینسز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم ایک 05 سالہ بچہ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت شان اکرم ولد اکرم عمر 05 سال سکنہ بادی ڈیراں سے ہوئی ہے۔