تاجروں نے بجلی پر سیلز ٹیکس مسترد کردیا،بل جمع نہ کرانے کا اعلان

Published on July 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

کسی تاجر کی بجلی کاٹنے کی کوشش ہوئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا
رائیونڈ(یواین پی)تاجروں نے بجلی پر سیلز ٹیکس مسترد کردیا،بل جمع نہ کرانے کا اعلان،اگرکسی تاجر کی بجلی کاٹنے کی کوشش ہوئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، عوام کو حکمرانوں کا لوٹنے کا پلان،تاجروں برادری نے بجلی پر سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے بل جمع نہ کرانے کا اعلان سے متوسط طبقہ کے روح میں تازگی آگئی، تم قدم بڑہاؤ ہم تمارا ساتھ ہیں عوامی سماجی حلقے، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجروں نے سیلز ٹیکس لگے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور معیشت کی تباہی ڈولتی حکومت کی اقتدار سے رخصتی کا باعث بنے گی،انہوں ں ے کہا کہ ملک بھر میں دو اگست کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دفاتر کے باہر احتجاجی کیمپ، دھرنے، مظاھرے ہوں گے، ملک گیر سطح پر اگلے لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے 30 جولائی کو ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ایک کاروبار پر لگے کئی میٹروں، بند دکانوں اور گوداموں سمیت مساجد کی تفریق کے بغیر سب میٹروں پر سیل ٹیکس کا نفاذ درحقیقت غنڈہ وصولی کی کوشش ہے، ہم بل نہیں بھریں گے اوراگرکسی تاجر کی بجلی کاٹنے کی کوشش ہوئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، حکمرانوں نے یہ ٹیکس واپس نہ لیا تو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes