سجل علی کے پہلے بین الاقوامی پراجیکٹ کی جھلک وائرل

Published on July 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اداکارہ کے بین الاقوامی پراجیکٹ کی پہلی جھلک نے مداحوں کو خوش کردیا
لاہور(یواین پی) پاکستانی اداکارہ سجل علی کی انٹرنیشنل فلم کی پہلی جھلک نے مداحوں کو خوش کر دیا۔اداکارہ سجل علی کے حوالے سے گزشتہ سال یہ خبریں سرگرم رہیں کہ وہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں، بعدازاں جمائما نے فلم ”واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ“ کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصاویرشیئرکیں تھیں۔”واٹ لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ“جمائما کے پروڈکشن ہاؤس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے۔پروڈکشن ٹیم نے فلم کا پہلا لک جاری کردیا ہے، فرسٹ لک میں دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں، سجل علی ایک پرسکون اور پیاری مسکراہٹ کے ساتھ دوپٹہ اوڑھے نظر آرہی ہیں۔فلم کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے جس کے بعد سوشل میڈیا پر سجل کے مداحوں ان کی تعریفوں پل باندھ دیئے، مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ ان کی آنے والی بین الاقوامی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں جن کے ساتھ لی جانے والی تصویر جمائما نے انسٹا اسٹوریز میں شیئر کی۔دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes