اسلام آباد(یواین پی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کوئی ملاقات پلان نہیں۔شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کےموقع پر انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹونے کہا کہ باہمی تعلقات کے حوالے سے بھارتی وزیرخارجہ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیر خارجہ نے تاشقند میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کسی دو طرفہ ملاقات کا پلان نہیں۔بھارتی سیاستدانوں کے اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات بات چیت کو مشکل بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کرسکتے ہیں، پڑوسی کا نہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسی کے ساتھ رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی فیملی کا حصہ ہیں۔ اس موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔