عوام کی طرف سے دھونس اوردھرنے کی سیاست کوجمہوریت کیلئے خطرہ سمجھاجانافطری ہے کامران مائیکل

Published on May 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

Kamran
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ کچھ مایوس لوگ پاکستان کی تعمیروترقی سے ناخوش ہیں۔دھرناسیاست کاواحدمقصدپاکستان کوٹیک آف کرنے سے روکنا ہے۔عمران خان نے کینسر ہسپتال بنایا مگرانہیں کسی ماہرنفسیات کی ضرورت ہے۔انہیں انتخابات میں عوام نے مستردکیاتھا مگروہ اس کاانتقام جمہوریت سے لے رہے ہیں۔موصوف نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج کاڈھونگ رچایا۔عوام کی طرف سے دھونس اوردھرنے کی سیاست کوجمہوریت کیلئے خطرہ سمجھاجانافطری ہے۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ پاکستان پندرہ برس بعد ترقی کی شاہراہ پرگامزن ہواہے ،ہم نام نہاد تبدیلی کی آڑمیں کسی پرتشددتحریک اورتوڑپھوڑ کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔پندرہ ہزارافرادکااحتجاجی اجتماع اٹھارہ کروڑ عوام کے فیصلے پراثراندازنہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے پاس کوئی مثبت تجاویزہیں تووہ پارلیمنٹ میں پیش کریں ان پرضرورغورکیا جائے گا۔کپتان کی باتیں بھی درست نہیں اوران کاراستہ بھی انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ضمیر کی بجائے اپنی اناکے قیدی ہیں، ایسے شخص کو اپنی اناکی تسکین کیلئے قومی اداروں کوفناکرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔عمران خان اپنے چارٹرآف ڈیمانڈ کے حوالے سے عوام کااعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہا کہ باشعور عوام پی ٹی آئی کی سٹنٹ سیاست سے متنفر ہوگئے ہیں۔عمران خان قومی ٹیم کے کھلاڑی رہے ہیں مگر اس وقت وہ جس کی طرف سے اورجس قسم کا کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں اس سے ان کی سیاست کاجنازہ اٹھ گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes