سفید مکھی کپاس کا ایک اہم ضرر رساں نقصان دہ کیڑا ہے محبوب رسول

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

اڈہ باریکا(یو این پی)ڈونگہ بونگہ حکمہ زراعت کے آفیسر محبوب رسول فیلڈ آفیسر محمد وسیم جوئیہ اور محمد احمد کا زمیندار ڈاکٹر نزیر احمد جوئیہ کی کپاس کاوزٹ اور مکمل معائنہ کے بعد مختلف بیماریوں کو کنٹرول کرنے کی ادویات اور طریقہ کار پر گفتگو: تفصیلات کے مطابق انھوں نے کہا کہ سفید مکھی کپاس کا ایک اہم ضرر رساں نقصان دہ کیڑا ہے یہ کپاس کے پتے کی نچلی سطح سے چمٹ کر رس چوستی ہے اور پتا مروڑ وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنتی ہے یہ مکھی پتوں کا رس چوسنے کے ساتھ ساتھ ایک خاص قسم کا مادہ خارج کرتی ہے جس کے اوپر سیاہ رنگ کی پھپھوندی پیدا ہو جاتی ہے اس کی وجہ سے پودے کا خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور پودا کمزور ہو جاتا ہے میری تحقیق کے مطابق شام کو سپرے کا سب سے بڑا مقصد پولینیٹروں اور دیگر فائدہ مند کیڑوں کو بچانا ہے جو دن کے وقت سرگرم ہوتے ہیں جبکہ شام میں سپرے سے کیڑے مار دواؤں کے بخارات میں تبدیل ہونے کے نقصان کو بھی کم کیا جا سکتا ہے کچھ موثر کیڑے مار دوائیوں جیسے لی فینوران یا پروکلیم 200 ملی لیٹر / ایکڑ پر استعمال کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور بر وقت گوڈی کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ان کیڑوں کے مشاہدے کے لئے روشنی کے پھندے کی سفارش بھی کی جاتی ہے جو رات کے وقت سرگرم رہتے ہیں رنر اور میچ کیڑوں کی افزائش کے بہترین ریگولیٹرز ہیں جو کھیت میں لشکری سنڈی کو کنٹرول کرتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题