سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی حسن اقبال

Published on July 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 136)      No Comments

اوکاڑہ ڈی پی او کی زیر صدرات پولیس لائن میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی زیر صدرات پولیس لائن میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی میٹنگ میں مذہبی منافرت کو روکنے کے حوالے سے سخت کارروائیاں کرنے کی ہداہت کی گئی فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی لسٹیں نظر بندی اور زبان بندی کے ساتھ وزارت داخلہ کی ہداہات کی روشنی میں جن علما اکرام کی ضلع میں داخلہ پر پابندی کے احکامات ہیں اس پر بھی لائحہ عمل پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائ جائے مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئ آر کے اندراج کے ساتھ ان کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر نظر بند بھی کیا جائے حسن اقبال کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے غفلت کوتاہی یا غیر حاضری کی کم سے کم۔سزا ملازمت سے برخاستگی ہوگی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes