لاہور(یو این پی) کے نواحی علاقہ سندر اڈہ گاؤن رنگیل پور شریف میں واقع مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین میں محفل نورِ مصطفیٰ ﷺ کے دوران سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن نے حضرت عمر فاروق کے یومِ شہادت کے موقع پر فرمایا کہ راہِ فقر کے سالکوں کے لئے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی ذات مبارکہ مشعلِ راہ ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا مرتبہ اس قدر بلند اور ارفع ہے کہ تاریخ عالم میں اور کہیں دوسری نظیر نہیں ملتی۔ آپ نے مزید فرمایا کہ اللہ کے سچے طالبوں کو عدل اور محاسبہ نفس میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرح ہونا چاہیے۔