چھتیں گرنے سے بہنیں جانبحق ماں بیٹی سمیت 4 زخمی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان بحق
اوکاڑہ(یواین پی) نواحی علاقہ 5چک جوگی محلہ میں تیز بارش کی وجہ سے بانس اور سرکی سے بنی چھت گر گئی جس سے دو بہنیں 18 سالہ مہک پنج سالہ سنینہ جان بحق ہو گئی جب تیر لڑکا اور ایک لڑکی شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا جب کے چھت گرنے کا دوسرا واقعہ دیپالپور کے نواحی گاؤں تلا میں پیش آیا جہاں تیز بارش کی وجہ سے گارھیسے بنی ہوئی ایک کمرے کی چھت گر گئی جس میں ماں بیٹی زخمی ہو گئی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ماں بیٹی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہوئے اسپتال منتقل کردیا تیسرے واقعہ میں 5چک ٹینکی والا چوک میں آیاجہاں گھر کی وائرنگ سے کرنٹ لگنے سے خاوند جاں بحق جبکہ بیوی سر میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی ریسکیو ٹیموں نے زخمی ہونے والی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردیں جب کہ اس کے خاوند کو سی پی آر کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا اور ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی جان بحق ہونے والے شخص کی شناخت سعید مرتضی ولد غلام مرتضی عمر 38 سال کے نام سے ہوئی کے جبکہ دیپال پور کے علاقہ میں نہر میں تیرتی ہوئی بزرگ شہری کی نعش برآمد ہوئی ریسکیو ٹیموں نے نعش کو نہر سے نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا دیپالپور کے نواحی علاقہ میں آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے دو بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئیجن کو ریسکیو ٹیموں نے برن یونٹ میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا۔