الیکشن کمیشن کے فیصلہ نے عمران خان کی چوری اور جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے چوہدری فقیر،سردار خالد

Published on August 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

بورے والا(ڈاکٹر وقاص خرم)مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں اور ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ نے عمران خان کی چوری اور جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے غیر ملکی فنڈز سے ملک میں غیر ملکی سیاسی ایجنڈے کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش بے نقاب ہوچکی ہے صادق اور امین کا چہرہ پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگیا ہے ایک سیاسی جماعت کی آڑ میں ممنوعہ فنڈنگ کو کئی سال تک قوم سے چھپانے والے اب کس منہ سے سیاست کریں گے الیکشن کمیشن پر دباو ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ کروانے کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے اب عمران خان نااہلی کا سامنا کریں گے اور ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والے والے کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا آئین اور قانون کا مذاق آڑانے والا اب خود مذاق بن کر رہ گیا ہے اب قوم کو جعل سازی کی سیاست سے چھٹکارا حاصل ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes