ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹھہ سیکریٹریٹ کے عہدیداران الطاف حسین تنیو، سلیم رضا، سید تشکیل شاہ، سید الطاف حسین شاہ شیرازی، عبدالحمید میمن چنڈ اور دیگر نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پروردگار لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ۔ ذمہ داران و ممبران نے جام شہادت نوش کرنے والے تمام فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ہیلی کاپٹر میں لیفٹینینٹ جنرل سرفراز علی کور کمانڈر کوئٹہ ، ڈی جی کوسٹ گارڈ امجد حنیف سٹی ، بریگیڈیئر خالد کمانڈر کور انجینر 12 کور ، پائلٹ میجر سعید ، کوپائلٹ میجر طلحہ اور نائک مدثر موجود تھے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹہ سیکریٹریٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے وطن کے سپوتوں کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے وطن کے سپوتوں نے سیلاب میں پھنسی قوم کیلئے امدادی کاموں کے جائزے کے دوران شھید ہو گئے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ٹھٹہ سیکریٹریٹ شہداء بلوچستان کو سرخ سلام پیش کرتا ہے ۔