عمران خان کا سامنا، وارداتیوں کا ٹولہ اورکرپشن زدہ پارٹیاں نہیں کر سکتیں۔میجر(ر) اسرارالحق

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

مرضی کے فیصلے کراکے عمران خان کی سیاست کو دبانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
نارووال(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف نارووال کے رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہامرضی کے فیصلے کراکے عمران خان کی سیاست کو دبانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ن لیگ ختم ہو چکی اب پاکستانی عوام جاگ اٹھے ہیں اور انہیں اچھے برے کا بخوبی پتہ چل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ پرانے وارداتیوں کا ٹولہ ہے جنہوں نے اپنے ہر دور میں کرپشن کی انتہا کی اب عمران خان کا سامنا ان کے بس کا روگ نہیں پاکستانی عوام بڑے باشعور خصوصا نوجوان طبقہ عمران خان کا شیدائی ہے جو ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے اپنی جانیں فدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ گزشتہ ادوار میں کس کس نے غیر ملکی فنڈنگ لی پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان کی صورت میں ایک محب وطن لیڈر سامنے آیا ہے جس کا سامنا یہ کرپشن زدہ پارٹیاں نہیں کر سکتیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes