انسداد ڈینگی ایس ا وپیز پر عمل در آمد کروانے کے لئے ذمہ دار ادارے قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں زاہد پرویز

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

بلدیاتی ادارے اور محکمہ صحت کی مصروف عمل ٹیموں کی پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے معاونت کریں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی ایس ا وپیز پر عمل در آمد کروانے کے لئے ذمہ دار ادارے قانون کی عمل داری کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے محکمہ ماحولیات بلدیاتی ادارے اور محکمہ صحت کی مصروف عمل ٹیموں کی پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے معاونت کریں تاکہ انسداد ڈینگی اقدامات کو ثمر آور بنانے کا عمل جاری رکھا جا سکے ویکٹر سرویلینس اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کا کام انتہائی ذمہ داری اور حساس نوعیت کا ہے اس میں کسی سطح پر کوتاہی نہیں ہونی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے اجلا س کو بتایا کہ ضلع میں ڈینگی کا کوئی مقامی مریض نہ ہے تاہم 2امپورٹڈ کیس ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوئے ہیں ان افراد کا پتہ اوکاڑہ کا ہے تاہم یہ کام کاج کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 548ہاٹ سپاٹس ہیں جن کی نگرانی کی جا رہی ہے گذشتہ تین دنوں میں 185ڈی وی آرز میں سے 160کو فورا حل کیا گیا جبکہ باقی ماندہ شکایات جن میں قابل عمل کو 36گھنٹوں میں حل کر دیا گیا ہے گذشتہ تین دن میں ضلع میں ویکٹر سرویلینس کا کام کرنےو الی 1088ٹیموں نے 59ہزار 228کاروائیاں کی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ بارش کے ان دنوں میں ہاﺅس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے سرکاری دفاتر اور گورنمنٹ کے زیر انتظام عمارتو ں میں صفائی ستھرائی اور جگہ کو خشک رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں لوگوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کے سلسلہ میں طے شدہ ایس او پیز سے متعلق آگاہی کے لئے محکمہ کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے پوسٹرز اور ہیڈ بل کی کاروائی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں ہر شخص اپنا کردار ادا کرے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes