ورلڈ کپ 2015ء ، ڈیو واٹمور اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز (آج) کرینگے

Published on May 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 3,070)      No Comments

111دبئی ۔۔۔ سابق پاکستانی کوچ ڈیو واٹمور آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ایسوسی ایٹ ممالک افغانستان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کو تربیت دیں گے۔ واٹمور نے بطور ایڈوائزر آئی سی سی ہائی پرفارمنس پروگرام کو جوائن کر لیا ہے۔ واٹمور اس سے قبل پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکن ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز (آج) بدھ سے سکاٹ لینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ہائی پرفارمنس سپورٹ سٹاف فورم سے کریں گے، واٹمور یہاں پر چاروں ٹیموں کے کوچز سے ملاقات بھی کریں گے۔ واٹمور نے اپنے بیان میں کہا کہ لیڈنگ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی ہوئی اور میں اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کیلئے سخت محنت کروں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes