ٹورنامنٹ میں32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 13 فائنل 14اگست کوہو گا
بورے والا( یو این پی/ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری) پہلا پانچ روزہ حاجی عامر ممتاز میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ نواحی گاؤں 431 ای بی کے گورنمنٹ سکول والے گراؤنڈ میں 10اگست سے شروع ہو گا۔ اس پہلے ٹورنامنٹ میں بورے والا شہر کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل 13 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 14 اگست کو ہوگا حاجی عامر ممتازمیموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ آنے والی ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو دس ہزار روپے دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ ہزار روپے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والی ٹیم میں بھی دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے واضح رہے کہ حاجی عامر ممتاز میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ زیر سرپرستی حاجی عبدالغفور رحمانی سعودیہ کے تعاون سے منعقد ہوگا واضح رہے کہ حاجی عبدالغفور رحمانی سعودیہ نے گراؤنڈ کے پول بنوائے ،جبکہ کھلاڑیوں میں کٹس بھی تقسیم کیں ممتاز سماجی شخصیت حاجی عبد الغفور رحمانی سعودیہ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے چاہیے کیونکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو تندرست اور صحت مند قوم بنے گی میں آئندہ بھی ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھوں گا۔