ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)4 اگست یوم شہداء پولیس کا دن پولیس ہیڈکواٹر میں عقیدت احترام سے منایا گیا۔
ایس ایس پی تھٹھہ عدیل احمد چاندیو نے اپنے بیان میں کہا کہ شہیدوں کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
ٽھٹہ پولیس کی جانب سے یوم شہداء پولیس کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا
ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو نے پولیس کے افسران و جوانوں کے ساتھ مل کر شہدائے پولیس کی مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی اور پولیس ہیڈکوارٹر ٹھٹہ میں قرآن خوانی کرائی۔
بعد ازاں ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں یادگار شھداء پہ شھداء کے ورثاء ان کے بچوں اور تمام پولیس افسران و پولیس کے چاک و چوبند دستے کے ساتھ سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی گئی اس کے بعد ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شھداء کے ورثاء و بچوں اور پولیس کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی تقریب کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ شھید ہماری قوم کا سرمایہ ہے امن و امان کے خاطر پولیس کے شہداء کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور آج جو امن قائم ہے اس میں سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیاں شامل ہیں اور شہداء کے اہلخانہ کسی بھی لمحہ خود کو تنہا ہرگز محسوس نہ کریں، ٹھٹہ پولیس اور ضلع انتظامیہ ہر گھڑی میں ان کے ساتھ ہے بعد ازاں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے بہادر سپوتوں کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر کھانا کھایا اور شہدائے پولیس کے ورثا کو تحائف پیش کئے۔