اسلام آباد (یو این پی ) نام نہاد انسانیت کے ٹھیکیداروں نے تیسری عالمی جنگ کے لیے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا ہے یہی پاکستان چائنا اور ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی دہشگردوں کا سر تن سے جدا کرے گا۔ عنقریب ہندوستان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا کیونکہ مودی سرکار کی چودھراہٹ انڈیا کی تباہی کا سبب بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار معروف ادیب صحافی شاعر ،ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ ‘ جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین اور ہیومن رائٹس ورلڈ پیس ایمبیسی کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس۔ اے۔ صہبائی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں میڈیا کے توسط سے کیا۔ ایس۔ اے۔ صہبائی نے ایشیاء کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی شازشیں عالمی جنگ کے باعث دنیا کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہیں اور عالم اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار فروعی اور شرعی اختلافات میں پھنس کر عالمی سطح پر دین اسلام کی جگ ہنسائی کا سبب بنے ہوئے ہیں کیونکہ دین اسلام دین انسانیت ہے ۔اللہ تعالی کے نزدیک انسانیت کے خدمتگزار ہی جنت کے حقدار ہیں ۔ اللہ کی مددونصرت آج بھی ملائکہ کی صورت نازل ہو سکتی ہے بشرظیکہ تم حقیقی اللہ کے بندے اور انسانیت کے خدمتگار بن کر دکھاو۔دنیا کے تمام مذاہب کے پیروگار اگر صحیح معنوں میں انسانیت کے علمبردار اور خدمتگار بننا چاہتے ہیں تو عالمی دہشگردوں کو لگامیں ڈالیں جو ساری دنیا کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی آذادی ہی عالمی امن وسلامتی کی صمانت ہے۔