بھارت کے کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کیخلاف آج (جمعہ کو)یومِ استحصال منایا جائے گا، عاصم افتخار

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ آج 5اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف آج (جمعہ کو)یومِ استحصال منایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ہے،5 اگست کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو تین سال مکمل ہو جائیں گے، بھارت مسلسل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل درآمد کرنے کے اپنی قیادت کے وعدوں کی پاسداری کرنے کی بجائے مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے،کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج قابض ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاؤن، انٹرنیٹ کی بندش اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں، کشمیری لیڈر شپ کو حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر قید میں رکھا ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme