اوکاڑہ، کشمیر ہمارا حصہ اور ہماری شہ رگ ہے سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس

Published on August 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے زیراہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا گیا ۔اس سلسلہ میں سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس کی زیر قیادت واک کا اہتمام کیا گیا جو کہ دفتر موٹروے پولیس سے شروع ہو کر بائی پاس سے ہوتی ہوئی واپس دفتر پر اختتام پذیر ہوئی ۔جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈر نے کہا کے کشمیر ہمارا حصہ اور ہماری شہ رگ ہے ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے تن من دھن کے ساتھ ہر طرح کی قربانی کے لئے تیار ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔ہم اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نہتے کشمیریوں کے استحصال کا نوٹس لے اور ہندوستانی فوج کی بلا جواز قتل و غارت گری کو فل فور بند کرے۔اس واک کے ساتھ ساتھ ٹول پلازوں پر فلیکسز اور بینرز بھی آویزاں کیئے گئے جن پر بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme