ٹھٹھہ تاریخی طور پر علم و ادب کا مرکز رہا ہے،جاوید صبغت اللہ مہر

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ تاریخی طور پر علم و ادب کا مرکز رہا ہے، جس معاشرے میں کتب کا مطالعہ، تصنیف و تالیف کا رجحان زیادہ ہوتا ہے وہاں معاشرتی بگاڑ اور تنزلی نہیں آتی۔ مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اکیڈمی ایک منفرد علمی مرکز ثابت ہوگا۔ جاوید صبغت اللہ مہر۔تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ اوقاف، زکوات عشر اور مذہبی امور جاوید صبغت اللہ مہر مکلی میں قائم مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اکیڈمی کا دورا کیا، اس موقعے پر محمد نواز پٹھان، الطاف حسین تنیو اور محکمے کے دیگر اہلکار موجود تھے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید صبغت اللہ مہر نے کہا کہ ٹھٹہ تاریخی طور پر علمی اور ادبی مرکز رہا ہے مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی اکیڈمی کا افتتاح کرکے اس ایک مثالی ادارے کا روپ دینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy