صواآصل(یو این پی)پریس کانفرنس کرتے ہوئے پروفیسر اسحاق میﺅ نے موقف اختیار کیا کہ رولر علاقوں میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے مسائل کو حکومت سنجیدگی سے لے حکومت تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے منصوبوں کو تیز کرے ہم بھی مضافاتی علاقوں میں عوام کے پاس جاکر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں پریس کانفرنس میں پروفیسر اسحاق میﺅ کے ساتھ انتظار عالم. عامر عثمان. ملک رمضان. چوہدری شیر محمد. اور دیگر شامل تھے پروفیسر اسحاق میو نے کہا کے وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی سے اپیل کرتے ہیں کہ مضافاتی علاقوں میں ریسکیو 1122کو متحرک کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں ایجوکیشن اور ہیلتھ پر حکومت کو چاہیے کہ تیزی سے کام کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ رات دن محنت کر رہا ہوں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مل سکے اور مضافاتی علاقے جو عدم توجہ کے باعث مشکلات میں گھرے ہیں ان پر خصوصی شفقت کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے