این اے 108، فرخ حبیب کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوگا

Published on August 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے سابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی خالی کردہ نشست پر ضمنی الیکشن 25 ستمبر کو ہوگاجس کیلئے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک وصول کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ ریٹرننگ آفیسرمذکورہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17اگست کو کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یامسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 20اگست تک دائر کی جاسکیں گی۔انہوں نے بتایا کہ اپیلیٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلے 25اگست تک کئے جائیں گے اورامیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ کاغذات نامزدگی27 اگست کو واپس لئے جاسکیں گے جس کے بعداسی روزامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جا ئے گی۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کو29 اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور پولنگ 25ستمبرکو ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题