اسلام آباد /گوجرانوالہ (یواین پی) روسی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے ملک کو چھوڑ کر پاکستان چلی آئی اور اس نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔گوجرانوالا کے محمد علی یوسفی اور روس کی پیلیناکی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔ایک انٹرویو کے دوران محمد علی یوسفی نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک مقیم تھا جب ہماری دوستی پروان چڑھی، میسجز پر ہی پیلینا نے کہا کہ مجھے آپ کا مزاج اور خواتین سے عزت سے بات کرنے کا انداز بے حد پسند ہے۔علی یوسفی کے مطابق ہماری دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ ہم نے شادی کا سوچا، پیلینا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں اسی لیے انہوں نے اسلام قبول کر لیا جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی اور پیلینا روس چھوڑ کر گوجرانوالا چلی آئی۔پیلینا نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں روٹی اور پراٹھا بہت اچھا بنانا ا?تا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات بھی پسند ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں پاکستانی کلچر بہت پسند ہے، وہ پہلے ہی روسی طور طریقوں کو پسند نہیں کرتی تھیں۔