لوئر دیر (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر بھائی، بھتیجا سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل میدان میں ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے جا رہے تھے راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار نصیر اور لیویز اہلکار بادشاہ شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی جہان عالم اور بھتیجا یاسر بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔